آج حزب التحریر اپنے امیر معزز عالم شيخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی رہنمائی میں، عالمگیر مہم میں سر گرم عمل ہے جس کے تحت نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے متعدد پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا عنوان ہے: "خلافت کے انہدام کے 100 مکمل ہونے پر۔۔۔ اے مسلمانوں اسے دوبارہ قائم کرو"
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا شعبہ خواتین ایک بین الاقوامی مہم کے آغاز کا اعلان کرتا ہے جس کا مقصد سری لنکا کے مسلمانوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی اور بدسلوکی کے متعلق عالمی آگاہی کو بڑھانا ہے