×

خبردار

JUser: :_load: نہیں کرسکتا to load user with id: 588

الجمعة، 11 محرّم 1448| 2026/06/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

صرف خلافت ہی کشمیر کو آزادی دلائے گی کشمیر کے مسلمان ہندو جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے جہاد کا انتظار کررہے ہیں

ہندو ریاست نے ایک بار پھر کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم  وستم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔ 8 جولائی  بروز جمعہ مجاہد   برہان ونی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے مظاہروں میں اب تک بیس سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہید اور کئی کشمیری رہنماوں کو قید کردیا ہے۔ اس بھارتی وحشت اور درندگی کے خلاف راحیل-نواز حکومت کے دفتر خارجہ نے ایک روایتی بیان جاری کردیا  کہ،"ونی اور دیگر کئی معصوم کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔اس قسم کے ظالمانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے بہادرلوگوں کو اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے"۔

Read more...

امریکی راج ختم کرو، خلافت قائم کرو مسلمانوں اور اسلام کے خلاف راحیل اور اس کی غداری کی امریکہ تعریف کررہا ہے

امریکی سینٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان مکین، جس نے 4 جولائی 2016 کو پاکستان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کی ، نے 7 جولائی 2016 کواے آر وائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک اچھے رہنما اور انسان ہیں، " جو اچھا دماغ رکھتے ہیں اور فوجی امور کے ساتھ ساتھ شہری امور پر بھی عبور رکھتے ہیں"۔ جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ وہ پاکستان آرمی چیف راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی قیادت کرتے رہیں گے۔ امریکی سینیٹر نے مسلم دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے سربراہ  کی تعریف و توصیف  اس وقت کی جب اسے فوجی قیادت نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرایا

Read more...

راحیل-نواز حکومت امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہی نہیں چاہتی امریکہ کی بھارتی حمایت کے باوجود راحیل-نواز حکومت امریکہ سے وفاداری نبھا رہی ہے

23 جون 2016 کو پاکستان و افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغان امن مذاکرات میں بھارت اور ایران کو بھی اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ، "پاکستان افغانستان میں مفاہمت  اور بات چیت  کے عمل سے اب بھی جڑا ہوا ہے"۔  11/9 کے بعد مشرف کی جانب سے لیے جانے والے بدنام زمانہ یو ٹرن کا یہ جواز دیا گیا تھا کہ اگر پاکستان امریکہ کی حمایت نہ کرتا تو امریکہ افغانستان میں بھارت کو کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کردیتا۔ مشرف کےبعد  کیانی-زرداری حکومت اور پھر راحیل-نواز حکومت نے بھی اسی منتر کو پڑھ پڑھ کر پاکستان کے دروازے، افغانستان ، پر اسلام اور پاکستان کے دشمن امریکہ کے قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے معاشی اور فوجی وسائل کو امریکہ کی جنگ میں جھونک دیا۔

Read more...

خلافت کی دعوت کو بدنام کرنا گناہ ہے حکومت کا جھوٹ شائع کر کے میڈیا اپنی ساکھ خراب کرتا ہے

جس دن حزب التحریر ولایہ بنگلادیش نے مجرم حسینہ کی حکومت کو  اپناخصوصی پیغام جاری کرکے ہلا کر رکھ دیا ، اس کے اگلے ہی دن ڈان اخبار نے  ایک کھلے بہتان پر مبنی رپورٹ 18 جون 2016 کو شائع کی جس میں کہا گیا تھا کہ،" حزب التحریر (حریت کی جماعت) ایک بین الاقوامی عسکریت پسند گروہ ہے جسے بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں کالعدم قرار دیا گیا ہے"۔  حزب التحریر پر  عسکریت پسند گروہ ہونے کا الزام لگا کر ڈان اخبار نے اپنے پڑھنے والوں کے سامنے خود اپنی ساکھ خراب کی ہے

Read more...

خلافت کے داعیوں کو اغوا کر نا جرم ہے راحیل-نواز حکومت کی اغوا کرنے کی پالیسی خلافت کے منصوبے کی خلاف اس کی کمزوری کو ثابت کرتی ہے

رمضان کے مہینے   میں جب شیاطین کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا جاتا ہے، راحیل-نواز حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بے خوف ہو کر خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت  خود کو مظلوموں کی بددعاوں کا مستحق بنا رہی ہے لیکن اس کو نہ تو مظلوم کی دعا کی طاقت اور نہ ہی  ان کےروضوں کی پروا ہے۔    امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تذلیل کرنے اور بھارت کو پاکستان کے خلاف مضبوط کرنے کے باوجود حکومت امریکہ کی خوشنودی کے لئے  پاکستان میں اسلام اور خلافت کے داعیوں کے خلاف حکومت ظلم و ستم میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

Read more...

ہندو ریاست کے ہاتھوں ہماری بڑھتی ہوئی ذلت و رسوائی کا سبب امریکہ سے ہمارا اتحاد ہے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 21 ستمبر 2016 کو اپنے خطاب میں بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگی اور کہا کہ،"مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔۔۔مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور معمول کے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے"۔

Read more...

حزب التحریر ولایہ پاکستان کی جانب سےافواج پاکستان کے افسران میں موجود ہمارےدوستوںاور رشتہ داروں کو پہنچانے کے لئے کھلا خط

اے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران!

ہم حزب التحریرولایہ پاکستان ،آپ سےایک عالمی سیاسی جماعتکی حیثیت سے مخاطب ہیں ، وہ جماعتجس کا نظریہاسلام ہے۔آپہمارےمقصد سے بخوبی واقفہیں جو کہ منہج ِ نبویﷺپر خلافتکے دوبارہ قیام کے ذریعے اسلامی طرز ِزندگی کاازسرِنوآغاز ہے۔ ہم مسلمانوں کو استعماریقوتوں،خاص طور پر امریکہ کے غلبے سے نجاتدلانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔اور ہم انتہائی سنجیدگیاوردل جمعی کے ساتھپاکستان میں کام کررہے ہیں کیونکہ یہ وہ مسلم سرزمین ہے جوطاقت کے حوالے سےخلافت کے قیام کا نقطہ ِآغاز بننےکی بھرپورصلاحیترکھتی ہے،ایکایسا مستحکم پلیٹ فارمجو تمام مسلم علاقوں کوایک طاقتور ریاست کی صورت میں یکجاکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read more...

امریکی مفادات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کا خون بہانے کی اجازت مت دو

طورخم  کے سرحدی علاقے میں افغانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان تصادم  افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ اس تصادم سے دو نوں جانب کئی لوگ قتل اور زخمی ہوئے،اور   اس علاقے میں سرحد کے دونوں طرف  عوام جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہوئے! مگر دونوں ملکوں میں میڈیا نے منفی پروپیگنڈے سےقومیت اور وطنیت  کے ہلاکت خیزنعروں سےفضاء کو بھر دیا۔ دونوں ملکوں میں برسراقتدار ظالم حکومتوں اور  کفار کے مفادات کی محافظ جماعتوں نے  ان المناک حادثات کو قومی مفادات سے مربوط کرنے،  عداوت کی آگ بھڑکانے  اور دونوں ملکوں کے باشندوں میں نفرتیں پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا!

Read more...

شیخ حسینہ کی جابرانہ پالیسی اور موجود سیاسی صورت حال کے تناظر میں حزب التحریر ولایہ بنگلا دیش کی جانب سے پر جوش پکار

آج کل آپ کو تین تشویشنا ک مسائل کا سامنا ہے؛ پہلا: سرکش حسینہ اور اس کی وحشی حکومت کے ظلم کا  جو  حسینہ کے اقتدار سنبھالنے کے دن سے جاری ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی سرکشی میں اضافہ ہورہا ہے، آپ کے مصائب اور تکالیف کا سبب اس کی سرکشی ہے،  یہاں تک کہ آپ دائمی خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔آپ کی انگلیوں کے نشان لیے جارہے ہیں تا کہ جب چاہیں آپ کے گھروں میں داخل ہوجائیں ،  اور ہر اس شخص کو اغوا کیا جارہا ہے  جو اس حکومت کی کرپشن، چوری اور سیاسی خیانتوں کے بارے میں آواز بلند کرتا ہے ۔

Read more...

پاکستان و افغانستان کے بے شرم حکمران اپنے آقا امریکہ کے لئے نفرت کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں

14 جون 2016 کو امریکہ نے پاکستان و افغانستان کو طور خم سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو پُرامن طریقے سے حل کرنےکو کہا جہاں فائرنگ اور گولہ باری سے رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا تھا۔ امریکہ  کے دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ،"ہم سب اس کشیدگی کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں"۔ اس نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں جانب کے حکام سے رابطے میں ہے۔ اور پھر اگلے ہی دن پاکستان  و افغانستان کے حکومتیں طورخم پر جنگ بندی پر راضی ہو گئیں اور سرحد کے دونوں جانب سفید جھنڈے لہرا دیے گئے۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک