الإثنين، 07 محرّم 1448| 2026/06/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

شمالی وزیرستان میں آپریشن ختم کرو، امریکی تسلط کا خاتمہ کرو حزب التحریر ولایہ پاکستان نے شمالی وزیرستان آپریشن پر لیفلٹ جاری کردیا "شمالی وزیرستان آپریشن افواجِ پاکستان سے غداری ہے"

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک اہم لیفلٹ جاری کردیا ہے۔ لیفلٹ میں مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "رمضان وہ مہینہ ہےجو چودہ سو سال تک دشمن کفار کے خلاف کامیابی کا مہینہ رہا ہے اور اس مہینے میں مسلمان فتح کی خوشیاں مناتے رہے ہیں۔ آج اسی ماہِ رمضان میں راحیل-نواز حکومت شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کررہی ہے۔ لیکن افسوس کہ شمالی وزیرستان میں کیا جانے والا یہ فوجی آپریشن خوشیاں منانے کا مقام نہیں بلکہ یہ افواجِ پاکستان کے خلاف سنگین غداری ہے، جس کا مقصد افواجِ پاکستان کی اِس صلاحیت کو تباہ کرنا ہے کہ وہ خطے کے متعلق امریکہ کے زہریلے منصوبے کا سامنا کرسکے اور اسے ناکام بنا سکے"۔
لیفلٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ افغانستان میں امریکی موجودگی کو خطرہ صرف قبائلی جنگجوؤں سے ہی نہیں ہے بلکہ افواج پاکستان سے بھی ہے اور کہا گیا ہے کہ "افغانستان پر قبضے کے پہلے دن سے امریکہ اس بات سے آگاہ ہے کہ اُس کے منصوبے کواگر کوئی خطرہ ہے تو وہ افواجِ پاکستان سے ہے اگر اِس فوج کی باگ ڈور ایک مخلص اسلامی قیادت کے ہاتھ میں ہو۔ مارچ 2009 میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر کے مشیر ڈیوڈ کل کلین نے یہ بیان دیا: "پاکستان کی آبادی 173 ملین ہے، اس کے پاس 100 ایٹمی ہتھیاراور امریکہ سے بڑی فوج ہے...ہم ایسی صورتِ حال کے نزدیک پہنچ گئے ہیں کہ (پاکستان میں) انتہاپسند اقتدار پر قابض ہو سکتے ہیں... اور اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نےجو کچھ دیکھا ہے وہ اس (خطرے) کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں"۔ 16نومبر 2009ء کو نیویارکر میں شائع ہونے والے مضمون میں بیان کیا گیا کہ "اصل خطرہ بغاوت کا ہے کہ افواجِ پاکستان میں موجود انتہا پسند بغاوت کر سکتے ہیں...اوبامہ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے حزب التحریر کا تذکرہ کیا ...جس کا مقصد خلافت کا قیام ہے"۔
یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ جب افواج پاکستان نے قبائلی جنگجوؤں کی حمائت کی تھی تو افغانستان سے سوویت یونین کے قبضے کو اس طرح سے ختم کردیا گیا تھا کہ پھر اس نے دوبارہ افغانستان آنے کی ہمت نہیں کی۔ امریکہ نے اس بات سے سبق سیکھا ہے اور اسی بات کی لیفلٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ "لہٰذا مسلمانوں کو تقسیم کرنے، افواجِ پاکستان کو خانہ جنگی کی دلدل میں دھکیلنے اور پاکستان کی تزویراتی گہرائی کوکا ٹ ڈالنے کے لئے، امریکہ نے ستمبر 2011 سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے مطالبے کو شدیدتر کر دیا"۔ اس لیفلٹ میں راحیل-نواز حکومت کی جانب سے ہماری افواج کے خلاف امریکہ کی خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کے اقدامات پر تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ "آخر کار اس مجرم حکومت نے ہماری افواج اور سکیورٹی فورسز کو قبائلی علاقوں میں اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خلاف فتنے کی جنگ لڑنے کے لئے بھیج دیا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے بہنے والا مسلمانوں کا خون امریکی راج کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال ہوگا، جبکہ شمالی وزیرستان کے لاکھوں لوگ بے گھر اور تباہ حال ہو جائیں گے۔ یہ ہے وہ اصلی ڈبل گیم جو ہماری افواج کے خلاف کھیلی جارہی ہے"۔
لیفلٹ کا اختتام ایک زبردست پکار پر کیا گیا ہے کہ "اے افواج پاکستان کے افسران! معاملہ بہت بڑھ چکا ہے، کئی سرخ لکیریں پار کی جاچکی ہیں اور کئی پار ہونے کے قریب ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس غداری اور تباہی کا خاتمہ کریں کہ آپ کے پاس ہی اس کام کے تمام وسائل موجود ہیں۔ ابھی اور اسی وقت حرکت میں آئیں۔ ان غدّاروں کو اُکھاڑ پھینکیں اور حزب التحریرکو نُصرہ فراہم کریں، جو شیخ عطا بن خلیل ابو رَشتہ کی قیادت میں سرگرمِ عمل ہے۔ صرف اسی صورت میں آپ کوایک خلیفہ راشد کی قیادت میسر آ سکے گی جو آپ کی قوت کو افغانستان پر کفار کے قبضے کا خاتمہ کرنے اوراسلامی علاقوں کو کفار کی بالادستی سے مکمل طور پرآزاد کرانے کے لیے استعمال کرے گا"۔
نوٹ: اس لیفلٹ کا مکمل متن اس لنک سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے: http://pk.tl/1gEy

Read more...

ISISکی جانب سے خلافت کے قیام کا اعلان خلافت قائم ہوتی تو دنیا کی صورتحال میں ایک بھونچال آ جاتا

عراق میں ISIS کی جانب سے دنیا بھر بشمول پاکستان کے مسلمانوں میں ایک بحث شروع ہو گئی جو خلافت کے قیام کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ امیر حزب التحریر، مشہور فقیہ اور سیاست دان، شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ نے اس معاملے کی حقیقت کی وضاحت بیان کی ہے کہ " کسی بھی گروہ کے لئے، جس نے کسی جگہ خلافت کے قیام کا اعلان کرنا ہے، یہ ضروری ہے کہ وہ اس معاملے میں رسول اللہﷺ کے طریقہ کار کی پیروی کرے، اوراس منہج کے مطابق اس گروہ کے لئے اس جگہ پر واضح نظر آنے والا اختیار ہونا ضروری ہے تاکہ وہ اس جگہ پر اندرونی اور بیرونی سلامتی کو برقرار رکھ سکے اور جس جگہ خلافت کا اعلان کیا جا رہا ہو اس جگہ میں وہ تمام خصوصیات ہونا ضروری ہیں جو کسی بھی ایک ریاست میں موجود ہوتی ہیں ۔۔۔ جب رسول اللہﷺ نے مدینہ میں اسلامی ریاست قائم کی تو انہوں نے مندرجہ ذیل صلاحیتیں حاصل کیں: اتھارٹی رسول اللہ ﷺ کے پاس تھی اور اندرونی و بیرونی سلامتی مسلمانوں کے ہاتھ میں تھی اور جو کچھ ایک ریاست میں ہونا چاہیے وہ مدینہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں موجود تھا"۔
انہو ں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "جس گروہ نے خلافت کے قیام کا اعلان کیا ہے نہ تو اس کے پاس اتھارٹی ہے، چاہے عراق ہو یا شام اور نہ ہی ان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ اندرونی و بیرونی سلامتی کو برقرار رکھ سکیں۔ انہوں نے ایک ایسے شخص کو بیعت دی ہے جو کھل کر عوام کے سامنے بھی نہیں آ سکتا بلکہ اس کی صورت حال اب بھی خفیہ ہے جیسا کہ ریاست کے قیام کے اعلان سے قبل تھی اور یہ عمل رسول اللہ ﷺ کے عمل سے متناقض ہے۔ رسول اللہﷺ کو ریاست کے قیام سے قبل غار ثور میں چھپنے کی اجازت تھی لیکن ریاست کے قیام کے بعد انہوں نے لوگوں کے امور کی دیکھ بھال سنبھال لی ، افواج کی قیادت کی، مقدمات میں فیصلے سنائے اپنے سفیر بھیجے اور دوسروں کے سفیر قبول کیے اور یہ سب کھلے عام، عوام کے سامنے تھا، لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی صورتحال ریاست کے قیام سے قبل اور بعد میں بالکل مختلف تھی۔۔۔ ا سی لیے اس گروہ کی جانب سے ریاست کے قیام کا اعلان محض ایک جذباتی نعرہ ہے جس میں کوئی وزن نہیں ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسا کہ اس سے قبل بھی لوگ محض اپنی تسکین کے لئے بغیر کسی جواز اور وزن کے ریاست کے قیام کا اعلان کرچکے ہیں "۔
امیر حزب التحریر نے خلافت کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "ریاست خلافت کی ایک شان و شوکت ہے، اور شریعت نے اس کے قیام کا ایک منہج بتایا ہے اور وہ طریقہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح حکمرانی، سیاست، معیشت اور بین الاقوامی تعلقات کے احکامات اخذ کیے جاتے ہیں۔۔۔اور خلافت کے قیام کا اعلان محض نام کا اعلان نہیں ہوگا جس کو ویب سائٹ یا پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر جاری کردیا جائے بلکہ وہ ایک ایسا واقعہ ہوگا جو پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دے گا اور اس کی بنیادیں مضبوط اور زمین میں پیوست ہوں گی، اس کا اختیار اس جگہ پر اندرونی و بیرونی امن و سلامتی کو قائم اور برقرار رکھے گا اور وہ اس سرزمین پر اسلام کو نافذ کرے گی اور دعوت و جہاد کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پوری دنیا تک لے کر جائے گی"۔
انہوں نے امت کو امید کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ " خلافت رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق ہی قائم ہو گی جیسا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا اور جو اس کو قائم کریں گے وہ ویسے ہی ہوں گے جنہوں نے پہلی خلافت راشدہ قائم کی تھی۔ امت ان سے محبت کرے گی اور وہ امت سے محبت کریں گے، امت ان کے لیے دعا کرے گی اور وہ امت کے لیے دعا کریں گے، امت ان سے مل کر خوش ہو گی اور وہ امت سے مل کر خوش ہوں گے نہ کہ امت اپنے درمیان ان کے وجود کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گی۔۔۔ ایسے ہوں گے وہ لوگ جو رسول اللہﷺ کے طریقہ کار کے مطابق آنے والی خلافت کو قائم کریں گے۔ اللہ یہ سعادت انہی کو دے گا جو اس کے حق دار ہوں گے اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہم ان لوگوں میں سے ہوں اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس کو قائم کرنے کی قوت عطا فرمائے، ﴿فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ﴾ "تو تم لوگ اپنی اس بیع پر جس کا تم نے معاملہ ٹھرایا ہے خوشی مناؤ" (التوبۃ:111)۔

Read more...

نوید بٹ کو رہا کرو نوید بٹ کے بغیر تیسرا رمضان

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بینر آویزاں کیے۔ لاہور اسلامی خلافت کے دور میں مسلم حکمرانوں کے اقتدار کا مرکز ہوا کرتا تھا اور اب یہ ایک کروڑ سے زائد مسلمانوں کا شہر ہے۔ یہ بینراہم عوامی مقامات پر لگائے گئے ہیں جن میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان اور ملک میں خلافت کے سب سے نمایاں داعی نوید بٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوید بٹ اپنے اغوا کے بعد تیسرا رمضان ظالم حکمرانوں کی قید میں گزار رہے ہیں۔ پاکستان کے مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بابرکت اور مقدس مہینے میں ان کی بازیابی کے لئے دعا کریں اور اگر وہ کسی بااثر شخص خصوصاً افواج پاکستان کے کسی آفیسر کو جانتے ہوں تو اس سے نوید بٹ کی خیریت کے متعلق دریافت کریں۔
نوید بٹ کو تقریباً دو سال قبل 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا ۔ نوید بٹ کا استعماری طاقتوں کی مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو مسلسل بے نقاب کرنااور اسلام کے بطور دین کے نفاذ کی صورت میں مسلمانوں اور پوری دنیا کو پہنچنے والے خیر کو واضح طور پر بیان کرنا سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ایک آنکھ نہ بھاتا تھا۔ لہٰذا ان ظالموں نے اپنے آقاؤں کے حکم پر، جو ہر اس جگہ لڑتے ہیں جہاں خلافت کی آواز ایک توانا قوت بن کر ابھر رہی ہے چاہے وہ ازبکستان ہو یا شام، نوید بٹ کی آواز کو خاموش کرنے کی ٹھان لی۔ لہٰذا ان ظالموں نے نوید بٹ کو تلاش کرنا شروع کردیا جب تک کہ انہیں ان کے چھوٹے بچوں کے سامنے اغوا نہیں کرلیا۔ اور آج کے دن تک انہوں نے نہ صرف نوید بٹ کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے بلکہ حزب التحریر کے شباب کے خلاف بھی ظلم و ستم کی ایک مہم چلا رکھی ہے۔ یقیناً وہ اس دعوت کے اس قدر خلاف ہیں کہ جہاں کہیں حزب التحریر کے شباب لوگوں کے درمیان بات کرتے ہیں یا لیفلٹ بانٹتے ہیں یہ اپنے غنڈے وہاں بھیج دیتے ہیں۔
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلاَّ أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
"اور یہ ان کی مخالفت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں جو قابل تعریف اور عظیم ہے" (البرج:8)

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

2014_07_04_Pakistan_MO_Pics

Read more...

شمالی وزیرستان آپریشن حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی امریکی مطالبہ ہے

26 جون 2014 کو آئی۔ایس۔پی۔آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو شمالی وزیرستان آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "آپریشن ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف ہے۔۔۔حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی اور بلاتفریق کاروائی ہو گی"۔
حزب التحریر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ سے سوال کرتی ہے کہ کئی دہائیوں تک حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کیوں قائم رکھے گئے اور انہیں اس بات کا علم کب ہوا کہ حقانی نیٹ ورک دہشت گرد تنظیم ہے؟ جب سویت یونین نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو یہ حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ ہی تھی جنھوں نے اس قبضے کے خلاف سخت ترین مزاحمت کی تھی۔ لیکن کیونکہ اس وقت امریکہ کو اپنے مدمقابل سویت یونین کو شکست دینا مطلوب تھا اس لیے امریکہ نے حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ کو مجاہدین قرار دیا اور انہیں وائٹ ہاوس بلا کر ان کی مہمان نوازی بھی کی گئی۔چونکہ امریکہ نے اس وقت انہیں مجاہد قرار دیا تھا تو پاکستان کی سیاسی و فوی قیادت میں موجود اس کے ایجنٹوں نے بھی انہیں مجاہد قرار دیا اور شمالی وزیرستان میں رہنے کی اجازت دی۔ لیکن جب امریکہ نے خود افغانستان پر حملہ اور قبضہ کیا تو امریکہ نے اپنے خلاف ہونے والی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دیا اور اسی لیے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے بھی امریکی قبضے کے خلاف ہونے والے جہاد کو دہشت گردی قرار دیا اور"اچھے طالبان" کو "برے طالبان " قرار دے دیا۔
شمالی وزیرستان آپریشن کا مقصد افغانستان پر امریکی قبضے کے خلاف مزاحمت کا کچلنا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لیے ہی 9 مئی 2014 کو امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ویلیم برنز نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ان مزاحمتی گروہوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا جو افغانستان میں موجود امریکی افواج پر حملے کرتے ہیں۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے امریکی کانگریس نے پاکستان کی امداد کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے منسلک کیا اور اسی مقصد کے حصول کے لئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے مطابق وزیرستان آپریشن کے لئے امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ سے رقم فراہم کی ہے۔
مسلم سرزمین کو کفار کے قبضے سے آزاد کرنا جہاد اور اللہ کا حکم ہے لیکن راحیل-نواز حکومت نے اللہ کے اس حکم سے منہ موڑ کر مسلم سرزمین پر امریکی صلیبی قبضے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور افواج پاکستان کو اس امریکی صلیبی جنگ کا ایندھن بناتے ہوئے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کفار کے خلاف جہاد کو اللہ نے "اچھا" قرار دیا ہے لیکن راحیل-نواز حکومت نے اس کو "برا" قرار دے کر اللہ کے غضب کو دعوت دی ہے۔
حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے سوال پوچھتی ہے کہ وہ کب تک ان غداریوں پر خاموش رہیں گے؟حزب آپ کو خبرادر کرتی ہے کہ ان غداریوں پر خاموشی آپ کو بھی اللہ کے غیض و غضب کو حقدار بنا دے گی۔ حزب التحریر آپ کو پکارتی ہے کہ آپ مسلمانوں کے خلاف کفار کے منصوبوں کو خاک میں ملانے اور ایک خلیفہ راشد کی قیادت میں جہاد کرنے کی سعادت کے حصول کے لیے حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں ۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں۔
يٰأَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ هَلْ أَدُلُّكمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ط تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ط يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِى جَنَّاتِ عَدْنٍ ذٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
"اے ایمان والو! کیا میں تمہیں وہ تجارت بتلا دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے؟ اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو۔ یہ تمھارے لئے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو۔ اللہ تعالیٰ تمھارے گناہ معاف فرما دے گا اور تمہین ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور صاف ستھرے گھروں مین جو جنت عدن میں ہوں گے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے" (الصف:10-12)
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللهُ "بے شک ہم نے آپ پر ایک سچی کتاب نازل کی ہے تا کہ آپ اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں جس سے اللہ نے آپ کو روشناس کیا ہے" (النساء:105)

 

اے مسلمانانِ پاکستان! جب دینِ حق اسلام کو مکمل حکمرانی حاصل تھی تو رمضان کا مہینہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت کا عظیم ذریعہ تھا۔ اُس وقت مسلمانوں کے اعمال صرف روزوں، تراویح اور دعوتِ افطار تک ہی محدود نہ تھے بلکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اسلام زندگی کے تمام معاملات میں نافذالعمل ہو، چاہے وہ انفرادی معاملات ہوں یا اجتماعی، معیشت ہو یا خارجہ پالیسی،تعلیم ہو یا حکمرانی۔ جوکوئی بھی مدد کے لیے پکارتا تھا مسلمان اسے بچانے کے لیے حرکت میں آتے، غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کے بوجھ اور مصیبت کو ہلکا کرتے۔ یہ وہ وقت تھا جب دشمنوں کی فوجیں میدانِ جہاد میں مسلمانوں کا سامنا کرنے سے گھبراتی تھیں اور کلمہ طیبہ 'لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ' سے مزین جھنڈے دنیا پر چھائے ہوئے تھے۔ بدر میں قریش کے خلاف فتح ہو یا فتح مکہ،بویب کی جنگ میں سلطنتِ ایران کے خلاف کامیابی ہویا اموریہ کی فتح اور یا پھرعین جالوت کی جنگ میں تاتاریوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ،رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے کامیابیوں اور فتوحات کا مہینہ ہوا کرتا تھا۔
لیکن آج اسلامی ریاست یعنی ریاستِ خلافت کی عدم موجودگی میں، چاہے رمضان کا مہینہ ہو یا کوئی اور مہینہ، ہماری حالت یہ ہے کہ شکست اور ذلت و رسوائی ہماری مستقل ساتھی بن چکی ہے۔ باوجودیکہ ہمارے پاس وسیع علاقے، بے پناہ قدرتی وسائل اور زبردست افواج موجود ہیں، لیکن ہم اس قدر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں کہ ہر شخص کواپنی اور اپنے خاندان کی جان کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ ہماری غربت اس حد تک بڑھ چکی ہےکہ مشقت، تنگی اور بدحالی ہماری کمر توڑ رہی ہے اور ہم اپنے دشمنوں کے سامنے اس قدر ذلیل و رسوا ہو چکے ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگوں میں یہ سوچ پختہ ہو گئی ہے کہ ہمارے دشمن ہی کامیابی کے حق دار ہیں، وہ دشمن کہ جو اپنے کفرکے جھنڈے کو سربلند کرنے کے لیے ہمارے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو خون میں نہلا رہا ہے۔ ہماری زوال کی حالت کی وجہ یہ ہے کہ جب 1924 میں خلافت کا خاتمہ ہواتواسلام کی بنیاد پر حکمرانی کی مضبوط گرہ کھل گئی اور پھر ایک ایک کر کےاسلام کی تمام گرہیں کھلتی چلی گئیں۔ جیسا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((لتنقضن عرى الإسلام عروة عروة فكلما انتقضت عروة تشبث الناس بالتي تليها فأولهن نقضا الحكم و آخرهن الصلاة)) "اسلام کی گرہیں ایک ایک کرکےکھلتی جائیں گی۔ جب بھی کوئی گرہ کُھلے گی تو لوگ اس کے بعد والی گرہ کو تھام لیں گے۔ سب سے پہلی گرہ جوکُھلے گی وہ حکمرانی کی گرہ ہوگی اور آخری گرہ نماز کی ہو گی" (مسند احمد، ابنِ حبان، الحاکم)۔
اے مسلمانانِ پاکستان! اسلام کی بنیاد پر حکمرانی ہم میں سے ہر ایک کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہونا چاہئے۔ اللہ نے ہمیں ان حکمرانوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی نہیں کرتے۔ پس وہ حکمران جو اسلام کی صلاحیت کا انکار کرے اور اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعےحکمرانی نہ کرے تو اللہ نے اسے کافر قرار دیا ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْكَافِرُونَ﴾ "اور جو کوئی اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی نہ کرے تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں" (المائدہ:44)۔ اور وہ حکمران جو اسلام کی صلاحیت کا انکار تو نہیں کرتا لیکن اللہ کے احکامات کے مطابق حکمرانی بھی نہیں کرتا تو اسے ظالم و فاسق قرار دیا گیا اور وہ اللہ کی جانب سے سخت سزا کا حقدار ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ﴾ "اور جو کوئی اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی نہ کرے تو ایسے لوگ ہی ظالم ہیں" (المائدہ:45) اور فرمایا: ﴿وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْفَاسِقُونَ﴾ "اور جو کوئی اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی نہ کرے تو ایسے لوگ ہی فاسق ہیں" (المائدہ:47)۔
آج پاکستان کے حکمران پرلے درجے کے خطاکار ہیں۔ ایسا شخص جو خلافت کے فرض میں کوتاہی کرے، جو کہ مسلمانوں کی طرف سے ایک خلیفہ کو قرآن و سنت کے نفاذ کی شرط پر بیعت دینے سے قائم ہوتی ہے،اور اگر اسے اسی حالت میں موت آجائے تو اس کی موت زمانۂ جاہلیت کی موت جیسی ہوگی۔ یہ ہے اس فرض میں کوتاہی برتنے کے گناہ کی سنگینی۔ کیونکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً)) "اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں خلیفہ کی بیعت کا طوق نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا" (مسلم)۔ اگرچہ اس فرض کے پورا نہ ہونے کا گناہ سب سے زیادہ حکمرانوں پر ہے لیکن حکمرانوں کی یہ کوتاہی ہماری گردنوں کو اس فرض سے آزاد نہیں کرتی۔ خلافت کا قیام ایک ایسا فرض ہے جسے کسی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا، اس میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں اور اسے پورا کرنے میں کوتاہی کرنا ایک بہت بڑا گناہ ہے۔
بے شک حکمرانوں کا ہم پر اسلام کوبطورِ نظام نافذ نہ کرنا ان کا انفرادی عمل نہیں کہ ہم ان کے اس گناہ پر لاپروا ہو جائیں کیونکہ اسلام نے ہم پر یہ لازم کیا ہے کہ ہم ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور اپنی صورتحال کو تبدیل کریں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ)) "افضل ترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے" (نسائی)۔ حکمرانوں کا محاسبہ کرنا ہم سب پر لازم ہے اور اس عمل میں کوتاہی اللہ کے عذاب کا موجب ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى يَرَوْا الْمُنْكَرَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ وَهُمْ قَادِرُونَ عَلَى أَنْ يُنْكِرُوهُ فَلَا يُنْكِرُوهُ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَذَّبَ اللَّهُ الْخَاصَّةَ وَالْعَامَّةَ)) "اللہ خاص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو سزا نہیں دیتا۔ لیکن اگر ان کے سامنے منکر رونما ہو اور وہ اس کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہوں لیکن نہ روکیں تو پھر اللہ خاص و عام دونوں کو سزا دے گا" (احمد)۔
اے مسلمانانِ پاکستان! آئیں اس رمضان ہم سب ظلم کی حکمرانی کے خاتمے اور خلافت کے دوبارہ قیام کی جدوجہد کریں۔ صورتحال ہمارے حق میں ہے کہ پوری دنیا اسلام کے متعلق بات کررہی ہے، امت اسلام کی جانب سنجیدگی سے پلٹ رہی ہے اور شریعت، اسلامی آئین اور خلافت کی ضرورت کی بحث ہمارے ملک کے ہر حصے اور ہر طبقے میں پہنچ چکی ہےاور یہ بحث وگفتگو ہماری طاقتور افواج میں بھی جاری ہے۔ صرف یہی نہیں کہ صورتحال ہمارے حق میں ہے بلکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد بھی ہمارے حق میں ہے کیونکہ اللہ کی مدد کا وعدہ صرف انبیاء کے لیے ہی مخصوص نہیں بلکہ یہ وعدہ مؤمنین کے لیے بھی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الأَشْهَادُ﴾ "ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور (قیامت کے دن بھی) جس دن گواہ کھڑے ہوں گے" (غافر:51)۔ اور رسول اللہﷺ نے ہمیں خوشخبری دی ہے کہ ظالم حکمرانوں کے دَورکے بعد خلافت دوبارہ قائم ہو گی۔ امام احمد بن حنبل روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ)) "پھر ظالمانہ حکمرانی کا دور ہو گا اور اس وقت تک رہے گا جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر جب اللہ چاہے گا اس کا خاتمہ کر دے گا۔ اور پھر نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت قائم ہوگی، یہ کہہ کر رسول اللہﷺ خاموش ہوگئے"۔
آئیں اور آج سے ہی حزب التحریر کے ساتھ خلافت کے قیام کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ حزب التحریر نے ضابطہ حیات، ریاست اور دستور کے طور پر اسلام کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کررکھی ہے۔ حزب التحریرنے 191 دفعات پر مشتمل ریاستِ خلافت کا آئین تیار کررکھا ہےاوراس کی ایک ایک شق کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل کو دو ضخیم جلدوں میں بیان کیاہے۔ حزب التحریرنے ایسی کتابوں کا وسیع ذخیرہ ترتیب دیا ہے جو خلافت کے قیام اور اس کے بعد اس ریاست کو چلانے کے لیے درکار ہیں۔ یہ کتابیں اسلامی عقائد اور اسلامی شخصیت سازی سے لے کر ریاست خلافت کے تنظیمی ڈھانچے اور اسلام کے معاشی نظام تک مختلف پہلوؤں کا جامع طور پراحاطہ کرتی ہیں۔ اور حزب التحریرنے ایسے قابل مرد و خواتین سیاست دانوں کی ایک فوج تیار کررکھی ہے جو ظالم اور جابرحکمرانوں کے خلاف اپنی جدوجہد میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ)) "جب تم میں سے کوئی حق بات کو دیکھ لے تو لوگوں کا خوف اُسے حق کوبیان کرنے سے نہ روکے کہ حق بات کہنا نہ تو موت کو قریب کرتا ہے اور نہ ہی رزق میں کمی کرتا ہے " (احمد)۔
اے پاک فوج کے مخلص افسران! تم ان جنگجو انصارِ مدینہ کی اولاد ہو کہ جنہوں نے اسلام کو ایک ریاست و آئین کی صورت میں نافذ کرنے کے لیے رسول اللہﷺ کونُصرۃ فراہم کی تھی۔ اس رمضان، تم پر یہ لازم ہے کہ حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرو جو اپنے امیر، مشہور فقیہ اور مدبر سیاست دان، شیخ عطا بن خلیل ابورَشتہ کی قیادت میں خلافت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔ صرف خلافت کے قیام کی صورت میں ہی اس غدار اور مجرم حکومت کا خاتمہ ہوگا، کفر کی حکمرانی اختتام کو پہنچے گی، اسلام ایک ریاست و آئین کی صورت میں دوبارہ بحال ہوگا اور رمضان کو پھر و ہی شان و شوکت حاصل ہو گی جیسا کہ اس سے قبل صدیوں تک اسے حاصل تھی۔ اللہ سبحانہ و تعالی ٰنے ارشاد فرمایا: ﴿إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِى يَنصُرُكُم مِّنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾ "اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے جو تمھاری مدد کرے گا اور ایمان والوں کو صرف اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے" (آلِ عمران:160)

Read more...

شمالی وزیرستان آپریشن:پاکستان اپنی تزویراتی گہرائی (Strategic Depth) کو ختم کررہا ہے حزب التحریر نے ملک بھر میں شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے کیے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "شمالی وزیرستان آپریشن، پاک فوج امریکی جنگ کا ایندھن"، "صرف امریکی فوجی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف آپریشن سے ملک میں امن قائم ہو گا"۔
مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ راحیل-نواز حکومت امریکی احکامات کی پیروی میں شمالی وزیرستان میں موجود ان مجاہدین کے خلاف آپریشن کررہی ہے جو افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کرتے ہیں۔ان مجاہدین کے خلاف فوجی کاروائی کے نتیجے میں پاکستان کی تزویراتی گہرائی ختم ہو جائے گی جس کی پاکستان کو بھارت کی جارحیت کی صورت میں سخت ضرورت ہوگی۔ ڈرون حملے، امریکی امداد کو شمالی وزیرستان کے ساتھ نتھی کرنا اور امریکہ کی اس فوجی مہم میں گہری دلچسپی بالکل واضح کردیتی ہے کہ اس فوجی آپریشن کا فائدہ کس کو پہنچے گا۔
مظاہرین نے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے اور افواج پاکستان کو اس امریکی صلیبی جنگ کا ایندھن بنانے کی شدید مذمت کی۔ وہ فوری طور پر اس فوجی آپریشن کو ختم کرنے اور امریکی انٹیلی جنس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کررہے تھے جو فوجی و شہری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی اور ان حملوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ مظاہرین نے افواج میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ راحیل-نواز حکومت کو اپنی حمائت سے محروم کردیں جو امریکی ایماء پر پاکستان کی افواج کی توجہ بھارت کے قبضے سے کشمیر کو آزادی دلانے کی بجائے مغربی سرحدوں پر مرکوز کررہے ہیں۔اس آپریشن کے نتیجے میں دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست کی دہلیز پر امریکی موجودگی کے مستقل قیام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ مظاہرین نے مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں، جو مجاہدین اور افواج کی قوت کو یکجا کر کے خطے سے امریکہ کو نکال باہر کرے گی اور خطے کو اس کا کھویا ہوا اَمن اور استحکام دوبارہ لوٹائے گی۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک